وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں شاندار لوگ ہیں، ٹرمپ کا ایک بار پھر اظہار تشکر
کیپشن: ستمبر 2025 میں وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ملاقات کے دوران بنائی گئی ایک فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج شام ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان دونوں کو شاندار لوگ قرار دیا ہے۔
سوشل پلیٹ فارم ایکس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل سے اپنی ایک پوسٹ کو کوٹ کیا اور اس کے ساتھ یہ تحریر کیا، "پاکستان اور اس کے عظیم وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کا شکریہ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں شاندار لوگ ہیں۔
President Trump on TruthSocial: Thank you to Pakistan and its Great Prime Minister and Field Marshall, two fantastic people!!! President DONALD J. TRUMP pic.twitter.com/ebhNQkYi2t
— Donald J Trump Posts TruthSocial (@TruthTrumpPost) April 17, 2026
اس سے پہلے صدر ٹرمپ کئی مرتبہ پاکستان کی ان دو شخصیات کی تعریفیں کر چکے ہیں۔
ستمبر 2025 میں جب پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف اینڈ آرمد فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر واشنگٹن میں وائت ہاؤس جا کر ان سے ملے تھے تو ٹرمپ نے کہا تھا، ’پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بہترین شخصیات ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کامیاب دورہ، ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
یہ بھی پڑھیئے: ڈونلڈ ٹرمپ آبنائے ہرمز کھولنے پر ایران کے شکرگزار
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر نے جنگ بندی کا کریڈٹ پاکستان کے نام کردیا