ترک صدر نے جنگ بندی کا کریڈٹ پاکستان کے نام کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ترک صدر نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کا کریڈٹ پاکستان کے نام کردیا۔
انطالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ،وزیراعظم پاکستان کی کوششوں سے خطے میں جنگ رکی۔
صدر اردوان نے کہا کہ اس جنگ بندی کو امن کے ایک موقع کے طور پر دیکھا جائے گا۔
اردوان نے غزہ کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا، جنگ بندی کے باوجود غزہ میں 754 فلسطینی شہید کئے گئے۔
ترک صدر نے کہا ،غزہ نسل کشی ظاہرکرتی ہے کہ عالمی نظام کس کو بچانے کیلئے ہے۔ اگر ہم غزہ کے مظلوم بچوں کو تحفظ نہیں دے سکتے تو یہ نظام بے فائدہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کامیاب دورہ، ایران کا آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان