ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور ہلاکت کی انکوائری مکمل، پولیس اہلکار بری 

Apr 18, 2024 | 13:17:PM
ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور ہلاکت کی انکوائری مکمل، پولیس اہلکار بری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعیداحمدسعید)ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد اور ہلاکت کی انکوائری مکمل کر لی گئی،رپورٹ میں ریلوے پولیس اہلکار کو خاتون کی ہلاکت سے بری کردیا گیا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خاتون کی ہلاکت ٹرین سے گرنے یا چھلانگ لگانے سےہوئی،مریم کی ہلاکت کے وقت کانسٹیبل میرحسن ٹرین میں موجود نہیں تھا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کانسٹیبل میرحسن خاتون پر تشدد کا ذمہ دار قراردیا گیا،میرحسن کےخلاف مقدمہ درج کرکے محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین اسٹاف، عینی شاہدین اور مسافروں کے بیانات قلمبند کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  مشاورت  مکمل، کوششیں تیز ،پرویز خٹک  کونسی پارٹی میں شامل ہونگے؟اہم خبر آ گئی

خیال رہے کہ 8 اپریل کو مریم کو ٹرین میں پولیس اہلکار نے تشدد کا نشانہ بنایا، کچھ دیر بعد اس کی لاش ملی تھی، مریم کے قتل کا مقدمہ 16 اپریل کو تھانہ جنہ گوٹھ میں درج کیا گیا تھا۔