راگھو جوئل نے شہناز گل کے ساتھ تعلق کی تردیدکردی

Apr 18, 2023 | 21:26:PM
راگھو جوئل نے شہناز گل کے ساتھ تعلق کی تردیدکردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی معروف ڈانسر، کامیڈین اور اداکار راگھو جوئل نے ساتھی اداکارہ شہناز گل سے ڈیٹنگ کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق راگھو جوئل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ" میرے پاس کسی سے بھی تعلق بنانے کےلیے وقت نہیں ہے, میں فلم "کسی کا بھائی، کسی کی جان" کی ساتھی اداکارہ شہناز گل کو ڈیٹ نہیں کر رہا ہوں۔راگھو جوئل نے یہ بھی کہا کہ " میں بہت مصروف ہوں، میرے پاس سیٹ پر کسی کے لنک اپ ہونے کا وقت ہی نہیں ہے، میں تو فلم کرنے آیا ہوں۔

راگھو جوئل نے انٹرویو کے دوران کہا کہ" انٹرنیٹ کی چیزیں مجھ تک نہیں آ پاتی ہیں، مجھے نہیں پتا کہ وہ سچ ہے یا جھوٹ ہے؟ جب تک میں خود وہ دیکھ نہ لوں".انہوں نے مزید کہا کہ "میں فلم کےلیے آیا ہوں، میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے بطور اداکار، ڈانسر اور ہوسٹ کے دیکھیں، میرا کام بولے"۔اداکار کا کہنا تھاکہ "باقی سب کچھ چیزیں ہیں، میں ڈبل شفٹ میں کام کرتا ہوں، اس وقت میری حالت ایسی ہے کہ میرے پاس ان سب چیزوں کےلیے وقت ہی نہیں ہے"۔

View this post on Instagram

A post shared by Raghav Juyal (@raghavjuyal)

خیال رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان " میں راگھو جوئل اور شہناز گل ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں"۔

View this post on Instagram

A post shared by Raghav Juyal (@raghavjuyal)


یاد رہے کہ فلم کی پروموشن کے دوران ایک موقع پر سلمان خان نے شہناز گل سے کہا کہ "موو آن کرجاؤ"، اس پر اداکارہ نے کہا کہ میں کر گئی ہوں۔اس پر مداحوں کو لگا کہ سلمان خان راگھو اور شہناز گل کا ذکر کر رہے ہیں اور قیاس آرائی کی جانے لگی کہ شاید دونوں کے درمیا ن کچھ چل رہا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Raghav Juyal (@raghavjuyal)