پنجاب کابینہ کے نام فائنل۔ ترین گروپ اور پیپلزپارٹی کو کیا ملے گا؟

Apr 18, 2022 | 13:30:PM
پنجاب کابینہ کے نام فائنل، ترین گروپ اور پیپلزپارٹی کو کیا ملے گا؟
کیپشن: پنجاب کابینہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف کی کابینہ میں وزرا کے ناموں پرمشاورت جاری ہے،کابینہ میں شمولیت کیلئے متعدد ارکان اسمبلی کے نام فائنل کرلئے گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کی کابینہ میں ترین گروپ سمیت دیگر  اتحادی جماعتوں کو بھی وزارتیں دی جائیں گئی۔میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کانام بھی وزارت  کے لئے زیر غور  ہے جبکہ رانامشہوداحمد خان  کو بھی اہم وزارت سونپی جائے گی۔ 

 خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو  صحت کی وزارت جبکہ بلال یاسین کو ایک بار  پھر وزیرخوراک  بنائے جانے پرغور  کیا جارہا ہے۔

 پارٹی ذرائع کے مطابق بیگم ذکیہ شاہنواز ،عشرت اشرف منشااللہ بٹ کا نام بھی زیر غور ہے۔ خلیل طاہرسندھو کو بھی وزارت ملے گی۔پنجاب کابینہ میں پیپلزپرٹی کی نمائندگی بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان میں پہلی بارش۔ محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی سے سید حسن مرتضی اور علی حیدر گیلانی کا نام وزارت کیلئے شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نجم سیٹھی کی اہلیہ اور رکن پنجاب اسمبلی  

محسن جگنو کا نام بھی وزارت کے لئے زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کا آج حلف اٹھانے کا امکان۔ وزرا کے نام سامنے آ گئے