رمضان میں پہلی بارش۔ محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی

Apr 18, 2022 | 13:05:PM
رمضان میں پہلی بارش۔ محکمہ موسمیات نے بڑی خوشخبری سنادی
کیپشن: رمضان میں پہلی بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر مغربی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، اسلام آباد میں شام یا رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ،، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔شام یا رات کے دوران بھکر،لیہ،میانوالی،سرگودھا، ڈی جی خان ، ملتان اورخطۂ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا، سکھر،لاڑکانہ ،شکارپور،کشمور، دادو،جیکب آباد اور گردونواح میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، وزیرستان ، ڈی آئی خان،بنوں،کوہاٹ، کرم، خیبر، پشاور، باجوڑ، دیر، سوات اورچترال میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، چاغی ، کوئٹہ ،نوشکی، پشین، قلات، خضدار ، زیارت، تربت ، پنجگور،لسبیلہ، قلات،لورالائی، سبی،کوہلو،بارکھان اور ژوب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ کا آج حلف اٹھانے کا امکان۔ وزرا کے نام سامنے آ گئے

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کی وطن واپسی پرگرفتاری ۔عدالت نے فیصلہ سنا دیا