سرکاری نرخ نظر انداز،مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے

Sep 17, 2026 | 13:18:PM
سرکاری نرخ نظر انداز،مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پھر پر لگ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابو بکر ارشد)  برائلر مر غی کا گوشت مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت ہونے لگا ہے۔

مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 454 روپے کلو مقرر  کی گئی جبکہ مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 465 سے 470 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

مٹن  کے بھی سرکاری نرخ 1600 کے بجائے 2800 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا ہے۔

بیف کی سرکاری قیمت 800 جبکہ مارکیٹ میں 1200 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں: سونا پھر مہنگا ہو گیا، قیمت بڑھنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

فارمی انڈے بھی سرکاری ریٹ 251 کے بجائے مارکیٹ میں 260 روپے درجن میں بیچے جانے لگے  ہیں۔

شہریوں نے بڑھتی مہنگائی کے باعث شدید  تشویش کا اظہار کیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں اب مرغی کا گوشت  بھی غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مرغی سمیت انڈوں کی سر کاری قمت میں فروخت  یقینی بنانے کا مطا لبہ کیا ہے۔