معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی ازبکستان کی وزارتِ معدنیات کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

Sep 17, 2025 | 22:38:PM
 معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کی ازبکستان کی وزارتِ معدنیات کے اعلیٰ حکام سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزیراعظم کے ازبکستان کے دورے کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو آگے بڑھانے کے لیے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی (SAPM) جناب ہارون اختر خان نے ازبکستان کی وزارتِ معدنی صنعت و ارضیات  کے اعلیٰ حکام سے  ایک اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پاکستان اور ازبکستان نے معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون کے مواقع پر تبادلۂ خیال کیا۔ پاکستان میں معدنیات کے وسیع ذخائر اور ازبکستان کے کان کنی کے شعبے میں وسیع تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اس شعبے میں تعاون کے بے پناہ امکانات موجود ہیں۔دونوں فریقین اس بات پر متفق ہوئے کہ کان کنی کی صنعت میں مزید عملی تعاون کے لیے وزارتی سطح پر باقاعدہ روابط قائم رکھے جائیں گے۔اس سے قبل معاونِ خصوصی نے “ٹیکنو پارک” کا دورہ کیا جہاں انہیں گھریلو اور دیگر برقی مصنوعات کی تیاری کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ طور پر جدید گیس اور بجلی کے میٹرز اور سولر واٹر ہیٹرز کی تیاری میں تعاون پر گہری دلچسپی ظاہر کی۔

یہ بھی پڑھیں:رمیز راجہ نے اینڈی پائی کرافٹ اور بھارت کو خوب کھڑی کھڑی سنا دیں