سروائیکل کینسر ویکسین بالکل محفوظ اور مستند ہے، وزیر تعلیم

Sep 17, 2025 | 11:09:AM
سروائیکل کینسر ویکسین بالکل محفوظ اور مستند ہے، وزیر تعلیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ  سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین 100 فیصد محفوظ اور مستند ہے۔

وزیر تعلیم نے والدین پر زور دیا کہ وہ ایچ پی وی ویکسین پر اعتماد کریں اور اپنی بچیوں کو لازمی طور پر یہ ویکسین لگوائیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی فیملی کی بچیوں کو بھی یہ ویکسین لگوائی ہے،وزیر تعلیم نے گارنٹی دیتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین پولیو ویکسین کی طرح مؤثر اور آزمودہ ہے اور اس کے استعمال سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔

رانا سکندر حیات نے واضح کیا کہ  سروائیکل کینسر ویکسین سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کے بارے میں منفی پروپیگنڈے سے بچا جائے، کیونکہ  سروائیکل کینسر ایک بڑھتا ہوا سماجی چیلنج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینسر ایک لاعلاج مرض ہے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ابھی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔