پاک انگلینڈٹی 20 سیریز، آخری میچ کی تمام ٹکٹس فروخت

Sep 17, 2022 | 19:45:PM
پاک انگلینڈ، ٹی 20 سیریز، آخری میچ، تمام ٹکٹس فروخت
کیپشن: پاک انگلینڈ میچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے کراچی میں شیڈول آخری میچ کی تمام ٹکٹس فروخت ہو گئیں،سیریز کا چوتھا میچ اتوار 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہوگا، کراچی میں شیڈول آخری ٹی ٹوینٹی میچ کی تمام ٹکٹس فروخت ہوگئی ہیں جو اتوار پچیس ستمبر کو کھیلا جائےگا، چھٹی کے دن کی وجہ سے تمام انکلوژرز کے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے۔
کراچی میں شیڈول چاروں میچز کے پندرہ سو روپے والے وی آئی پی انکلوژر زکے تمام ٹکٹس بھی فروخت ہوچکے ہیں، تاہم بیس ستمبر منگل کے روز ہونے والے پہلے میچ کے چند انکلوژرزکی ٹکٹس فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، اہم رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل