تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، اہم رکن قومی اسمبلی پیپلزپارٹی میں شامل 

Sep 17, 2022 | 19:16:PM
پیپلزپارٹی، تحریک انصاف، بڑا جھٹکا، لیاقت پور، ایم این اے، مخدوم مبین عالم، پیپلزپارٹی میں شامل،
کیپشن: پی ٹی آئی پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیدیا، لیاقت پور سے ایم این اے مخدوم مبین عالم پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے قاسم گیلانی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر تحریک انصاف کے ایم این اے مخدوم مبین عالم کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ لیاقت پور سے ایم این اے مخدوم عالم پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے، مخدوم مبین عالم نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود سے ملاقات میں کیا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مخدوم مبین عالم کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبر کو ری ٹویٹ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے سخت قانون سازی کا فیصلہ