روپے پر دباؤ برقرار ،ڈالر مزیدمہنگا ہو گیا

Sep 17, 2022 | 11:28:AM
 روپے پر دباؤ برقرار ،ڈالر مزیدمہنگا ہو گیا
کیپشن: ڈالر
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر مزید 96 پیسے مہنگاہوکر 236 روپے 84 پیسے تک جاپہنچا۔ دو ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 17 روپے 86پیسے مہنگاہوچکا ہے ۔

امریکی ڈالر کو مسلسل عروج اور اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کا زوال کا سفر جاری ، آج صبح بھی کاروبار کے آغاز سے ہی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا، روپے پر دباؤ برقرار رہا،اور اس کی قدر مزید کم ہوگئی اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 96پیسے مہنگا ہوکر 236 روپے سے بھی تجاوز کرگیا،انٹربینک میں ڈالر 235.88 روپے سے بڑھ کر 236.84 روپے پر بند ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دو ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 17.86 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی کا روپے پر دباؤ ہے۔ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرض کی مد میں 17.60 کروڑ ڈالر ادا کئے گئے جو روپے پر دباؤ کی وجہ بنی اورسیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بھی منفی اثرات دیکھے جارہے ہیں۔