عوام نے ٹی ایل پی کی ہڑتال کال کو یکسر مسترد کر دیا، زندگی کا پہیہ رواں دواں رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) تحریکِ لبیک پاکستان اپنے شرپسند عزائم میں مکمل طور پر ناکام،عوام نے فیصلہ سنا دیا ہم انتشار نہیں بلکہ استحکام چاہتے ہیں،شہریوں اور تاجر برادری نے بعض شرپسند عناصر کی طرف سے ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں زندگی کا پہیہ رواں دواں رہا،موٹرویز، جی ٹی روڈ، رنگ روڈز سمیت شہروں اور دیہاتوں کی شاہراہیں اور سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی ہیں،کسی بھی جگہ ٹریفک اور معمولات زندگی تعطل کا شکار نہیں ہوئی،تمام دفاتر، تعلیمی ادارے، بڑی مارکیٹیں، کاروباری مراکز اور سبزی منڈیاں معمول کے مطابق کھلی رہیں،علماء کرام اور مشائخ کی اکثریت نے عوام سے پرامن رہنے اور شرپسند عناصر سے دور رہنے کی اپیل کی ہے،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر چوکس، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے،ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال قابو میں رہی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی،ملک کے کسی بھی کونے میں ٹی ایل پی کے حق میں باشعور عوام نہیں نکلی،پاکستانی عوام نے ٹی ایل پی کے انتشار کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ، توسیع افغانستان کی سنجیدگی پر منحصر