اسلام آباد  اور راولپنڈی میں زلزلے کے  شدید جھٹکے,شدت 5 اعشاریہ 6 رہی

Oct 17, 2025 | 17:50:PM
اسلام آباد  اور راولپنڈی میں زلزلے کے  شدید جھٹکے,شدت 5 اعشاریہ 6 رہی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد  اور راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے  شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، زیر زمین زلزلے کی گہرائی 120 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

سوات  میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے،  لوگ کلمہ طیبہ ورد کے ساتھ گھروں ، دکانوں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے،مانسہرہ شہر سمیت گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،بالاکوٹ ، بٹگرام ، کوہستان، تورغر سمیت گردونواح میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مانسہرہ  میں زلزلہ کی شدت اور مرکز  کا تعین کیا جارہا ہے،ریسکیو کے مطابق مانسہرہ ابتدائی طور پر کسی مقام سے  زلزلہ سے کسی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مانسہرہ زلزلہ کی سدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کا مرکزی کوہ ہندکش کا پہاڑی سلسلہ تھا،ہری پور شہر و گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :انڈیا، افغانستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے: پاکستان