امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Oct 17, 2025 | 17:31:PM
امریکی صدر ٹرمپ اور روسی صدر پوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پوٹن کے درمیان دو گھنٹے تک ٹیلی فونک بات چیت ہوئی۔ 

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ روسی پوتن اور صدر ٹرمپ کے مابین بات چیت دو گھنٹے سے زیادہ وقت جاری رہی۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیرولین لیویٹ نے ٹرمپ کے مؤقف کو ہی دُہراتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت ’اچھی اور نتیجہ خیز‘ تھی اور یہ ’بڑی پیشرفت ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ جب آج زیلنسکی وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے تو اس حوالے سے بات چیت جاری رہے گی، غزہ میں جنگ بندی کے بعد اتنی جلد امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے ٹرمپ ’بہت زیادہ کریڈٹ کے مستحق ہیں۔

ادھر ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے کہا ہے کہ امریکی اور روسی صدور کے مابین طے شدہ ملاقات دنیا کے امن پسند لوگوں کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔
 

یہ بھی پڑھیں:حسینہ واجد کو سزائے موت دینے کا مطالبہ