تیل اور گیس کاایک بڑاذخیرہ دریافت 

Oct 17, 2025 | 11:27:AM
  تیل اور گیس کاایک بڑاذخیرہ دریافت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی)ماری انرجیز لمیٹڈ نے ماری فیلڈ میں تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کر دیا۔
 کمپنی کے ایم ڈی/سی ای او فہیم حیدر نے اس دریافت کو جیو سائنسدانوں کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئےکہاہے کہ ماری انرجیز حکومت کی گیس پیداوار بڑھانے کی کوششوں میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی،ماری انرجیز اس وقت ملک کی سب سے بڑی گیس پیدا کرنے والی کمپنی ہے جو تقریباً 30 فیصد مارکیٹ شیئر رکھتی ہے۔
ماری انرجیز، ماری ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (Mari D&PL) کی100 فیصد حقوق کے ساتھ آپریٹر ہے ،  ماری غزیج CF-B1 ایکسپلوریشن کنواں ماری ڈی اینڈ پی ایل میں غزیج فارمیشن کے اندر تیل سے بھرپور زونز کو ہدف بنا کر کھودا گیا تھا, ٹیسٹنگ کے دوران کنویں سے 305 بیرل یومیہ تیل کے ساتھ 3 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 225 psi پریشر پر (48/64 انچ چوک سائز) پر حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال نارتھ ناظم آبادعارضی طورپربند
ماری انرجیز کے ایم ڈی/سی ای او فہیم حیدرکاکہناہے کہ  ماری انرجیز کا مقصد حکومت کی ان کوششوں میں معاونت فراہم کرنا ہے جس کے تحت ملک میں گیس کی کم ہوتی ہوئی پیداوار کو بڑھایا جا سکے،ماری انرجیز لمیٹڈ ایک مربوط ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنی ہے جو اس وقت صوبہ سندھ کے شہر ڈہرکی میں ماری فیلڈ میں واقع پاکستان کے سب سے بڑے گیس ذخیرے کو چلا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ماری انرجیز تقریباً 30 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ملک کی گیس پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔