عمران خان کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر اللہ کا شکرگزار ہونا چاہئے، چودھری شجاعت حسین

Oct 17, 2022 | 20:54:PM
چودھری شجاعت ، ضمنی الیکشن، عمران خان، بڑی کامیابی، اللہ تعالیٰ، شکرگزار،
کیپشن: چودھری شجاعت حسین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے ضمنی الیکشن میں عمران خان کو بڑی کامیابی عطا کی ہے،انہیں اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہئے۔
چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ عمران خان کا اتنی بڑی کامیابی کے بعد چند پولنگ سٹیشنوں پر دھاندلی الزام ان کے منہ سے اچھا نہیں لگتا،انہیں الزامات کی بجائے اچھے انتظامات پر الیکشن کمیشن کی تعریف کرنی چاہئے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سیاسی الزائمر کے مرض میں مبتلا ،ملک میں انتشار چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب