گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 کیسز رپورٹ

Oct 17, 2022 | 10:44:AM
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا وائرس انفیکشن سے ملک میں مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کیسز کا گراف نیچے آ گیا ہے، مثبت کیسز کی شرح ایک فی صد سے بھی کم ہو گئی ہے۔

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 38 کیسز سامنے آئے جب کہ ایک مریض جاں بحق ہوا۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 10 ہزار 5 سو 6 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.36 فی صد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک کے مختلف اسپتالوں میں 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔