آریان خان نے این سی بی افسر سے وعدہ کر لیا۔۔ کیا کہا جانیے

Oct 17, 2021 | 14:32:PM
 بالی ووڈ، کنگ شاہ رخ خان، منشیات کیس، آریان خان
کیپشن:  عدالت  آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ  20 اکتوبر کو سنائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے این سی بی افسر سمیر واکھنڈے سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اچھا انسان بن  لوگوں کی خدمت کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جو اس وقت آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے سے وعدہ کیا ہے کہ وہ اچھا کام کریں گے اور ایک دن  انہیں  ان پر فخر ہوگا، آریان نے این سی بی سے یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ جیل سے باہر جانے کے بعد وہ ایک اچھے انسان بنیں گے اور معاشی طور پر کمزور طبقات کی مدد بھی کریں گے۔  
 خیال رہے کہ عدالت نے 14 اکتوبر کوہونے والی آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: موبائل استعمال کیوں کیا۔۔؟ بھائی نے بہن کیساتھ ایسا سلوک کیا کہ انسانیت بھی شرما جائے