موبائل استعمال کرنے پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Oct 17, 2021 | 11:56:AM
پولیس،گوجرانوالہ ،موبائل استعمال،مقدمہ درج
کیپشن: پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گوجرانوالہ میں موبائل استعمال کرنے پر جھگڑے کے دوران بھائی نے بہن کو گولی مار کرموت کے گھاٹ اتاردیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے لیاقت کالونی میں پیش آیا جہاں بھائی نے بہن کو موبائل استعمال کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا، پولیس کے مطابق بہن بھائی میں موبائل کے استعمال کرنے پر جھگڑا ہوا تھا جس پر ملزم عمیر نے بہن ثنا کو گھر میں فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئےہسپتال منتقل کر دی  اور والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا  جبکہ ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  گھر میں  آتشزدگی۔۔ ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق