مظفرگڑھ : گھر میں  آتشزدگی۔۔ ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

Oct 17, 2021 | 09:26:AM
مظفرگڑھ,ریسکیو اہلکار,آگ لگ گئی, پولیس
کیپشن:   اہل خانہ گھر میں سوئے تھے کہ اچانک  آگ لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مظفرگڑھ کے نواحی علاقے پیر جہانیاں میں گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اہل خانہ گھر میں سوئے تھے کہ اچانک  آگ لگ گئی، جاں بحق افراد میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہے،آخر اطلاع تک گھر میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی تاہم پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیںعمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔سعود ی عرب کا بڑا اعلان
  ورثا کے مطابق گھر کے ایک رہائشی محبوب عرف کالا نے 18 ماہ قبل روہیلانوالی کے علاقے ماہرہ میں فوزیہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی، آتشزدگی کا واقعہ بھی مبینہ طور پر محبوب عرف کالا کے سسرالیوں کی کارروائی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، جس میں پٹرول کی خالی بوتل بھی شامل ہے۔