رائزنگ سٹار ایشیا کپ :بنگلہ دیش اے نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)دوحہ میں جاری رائزنگ سٹار ایشیا کپ کے میچ میں بنگلہ دیش اے ٹیم نے افغانستان اے ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے ، درویش رسولی 27 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، اعجاز احمد اور قاسم احمد 12-12 سکور بنا سکے، بنگلہ دیش کی جانب سے موندول اور رقیب الحسن نے 3-3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، مہروب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مطولبہ ہدف 13 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کر لیا، زواد ابرار نے 24 اور ماہیدالسلام نے 27 سکور کیے، حبیب الرحمان اور جشم نے 10-10 رنز بنائے ، افغانستان کی جانب سے غضنفر نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
یہ بھی پڑھیں :ٹرائی نیشن سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا