ٹرائی نیشن سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

Nov 17, 2025 | 20:37:PM
ٹرائی نیشن سیریز سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں ٹرائی نیشن سیریز سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، 2 بڑے کھلاڑی بیماری کے سبب وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنانڈو وطن واپس جارہے ہیں۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق ٹیم کے دونوں کھلاڑی کل سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن ٹی20 سیریز کےلیے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز میں دسون شناکا سری لنکن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سزائے موت کے فیصلے پر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کا رد عمل بھی آ گیا