شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسحاق ڈار رشرکت کیلئے ماسکو پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار روس کے دارلحکومت ماسکو پہنچ گئے,وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کونسل 17 تا 18 نومبر 2025 منعقد ہو رہا ہے,ہوائی اڈے پر روس کے نائب وزیرِ خارجہ میخائل گالوزِن نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا, اس موقع پر روسی وزارتِ خارجہ کے اسٹیٹ پروٹوکول کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیگزینڈر پروسوف بھی موجود تھے, روسی وزارتِ خارجہ کے سیکنڈ ایشیا ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیکسی سوریوتسیف بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔ اس کےعلاوہ پاکستان کے سفارت خانے کے افسران نے بھی نائب وزیرِ اعظم کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے وکلااور فیملی کی کل ملاقات کا دن،فہرست میں کون شامل ؟