انٹربینک میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

Nov 17, 2025 | 19:37:PM
انٹربینک میں روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
کیپشن: ڈالر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے پہلے انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالرکی قیمت میں ایک پیسے معمولی کمی ہوئی،انٹر بینک میں ڈالر 280.72 روپے سے کم ہوکر 280.71 روپے پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے اضافے سے  281.75 روپے ،یو اے ای درہم 8 پیسے اضافے سے 77.44 روپے ، سعودی ریال  32 پیسے اضافے سے 75.57  روپے کا ہوگیا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں یورو 51 پیسے سستا ہوکر  328.75 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 37 پیسے کمی سے  372.55 روپے کا ہوگیا  ۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری کے اہم مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - تجارت
ٹیگز: