بابر اعظم ،محمد رضوان کے ریکارڈز، کھلاڑیوں کیساتھ جشن منایا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کی خوشی میں کھلاڑیوں اور سٹاف نے بھرپور جشن منایا۔
بابر اعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 میچ مکمل ہونے پر بھی شاندار جشن منایا گیا۔
دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔
کھلاڑیوں اور سٹاف کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں پر بھرپور داد و تحسین کی گئی جبکہ ڈریسنگ روم میں قہقہے بھی لگے۔
واضح رہے کہ بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری سکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 20 سنچریاں بنا کر سابق بیٹر سعید انور کے ہم پلہ ہوگئے۔
پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا۔
مزید پڑھیں:پاکستان شاہینز کا بھارت کو ہرانا قابل فخر ہے، محسن نقوی