کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

Nov 17, 2023 | 20:28:PM
کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے کراچی کے میئر اور ڈپٹی میئر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق  ضمنی بلدیاتی انتخابات میں میئر کراچی نے یوسی 13 صدر ٹاؤن سے چیئرمین کی نشست پر کامیابی حاصل کی ہے ،مرتضیٰ وہاب یوسی 8 ابراہیم حیدری سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ 

اس کے علاوہ  ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ڈپٹی میئر کراچی نے یوسی 7 گڈاپ سے چیئرمین کی نشست پر کامیابی حاصل کی،پانچ نومبر کو کراچی کے پانچ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے جس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب اور ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:محمد حفیظ کو ڈائریکٹر قومی ٹیم کے بعد ایک اور ذمہ داری مل گئی