ایران: دہشتگردوں کا حملہ، 5 افراد جاں بحق

Nov 17, 2022 | 15:15:PM
ایران: دہشتگردوں کا حملہ، 5 افراد جاں بحق
کیپشن: دہشتگردوں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران کے شہر ایذہ میں دہشتگردوں کی فائیرنگ سے 5افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  دہشتگردی کا یہ واقع ایران کے جنوبی شہر ایذہ میں پیش آیا۔دہشتگردوں نے شہر کے مصروف ترین بازار میں موٹرسائیکل  سے شہریوں کو فائیرنگ  کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 افرادجاں بحق جس میں ایک لڑکی بھی شامل ہے اور 15 افراد ذخمی ہوگئے۔

دہشتگردوں کی فائرنگ سے مارکیٹ میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل  ہیں۔