بینک  میں لوٹ مار۔۔ بیٹا برا آدمی۔۔؟ سیف علی خان نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

Nov 17, 2021 | 12:04:PM
بھارتی میڈیا ، رانی مکھرجی، کرینہ کپور ،سیف علی خان
کیپشن: بھارت کے معروف اداکار  سیف علی خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار و نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا بڑا بیٹا تیمور علی خان بینک لوٹ کر پیسے چوری کرنا چاہتا ہے۔ چاہتا ہوں وہ اچھا آدمی بن جائے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے  حالیہ انٹرویو میں سیف علی خان نے اپنے بڑے بیٹے تیمور کے بارے میں اہم انکشاف  کرتے ہوئے کہاکہ ’’تیمور کچھ ایسا ہی ہے جیسا کہ نقلی تلواریں اٹھانا اور لوگوں کا پُرتشدد طریقے سے پیچھا کرنا‘‘ جس پر رانی مکھراجی نے ہنستے ہوئے کہا کہ’ ’تیمور کیلئے ابھی یہی کرنا سب سے بہتر ہے۔‘‘

اداکار نے کہا کہ ’نہیں۔۔ مجھے نہیں معلوم کہ ہم کیا کر رہے ہیں، بس بہترین کی امید ہے، میں تیمور کو اچھے کرداروں کے بارے میں معلومات دیتا ہوں لیکن وہ خود کو بُرا آدمی بننا چاہتا ہے، وہ بینک لوٹ کر سب کے پیسے چُرانا چاہتا ہے۔رانی مکھرجی نے پوچھا کہ ’’کیا تیمور غلط سمت میں جارہا ہے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ ہاں‘‘ میرے خیال میں ایسا ہی ہے ’’ کرینہ کو بھی کہا کہ تیمور پر توجہ دے‘‘

خیال رہے کہ سیف علی خان کی پہلی شادی امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جن سے اُن کی ایک بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان ہے جبکہ اُنہوں نے دوسری شادی کرینہ کپور سے کی جن میں ان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ اداکارہ امریتا سنگھ کے درمیان 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں دیور کیساتھ  بھابھی  کا زبر دست ڈانس۔۔نوٹوں کی بارش۔۔ویڈیو دیکھیں