دیور کیساتھ  بھابھی  کا زبر دست ڈانس۔۔نوٹوں کی بارش۔۔ویڈیو دیکھیں

Nov 17, 2021 | 12:50:PM
بھارت،شادی،ڈانس،ویڈیو وائرل
کیپشن: شادی کی تقریب  میں بھابھی  اپنے دیور کےساتھ ڈانس کر  رہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شادیاں نہ صرف دلہا اور دلہن کے لئے بلکہ ان کے دوستوں کے لئے بھی ناقابل فراموش لمحات میں سے ایک ہیں۔بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران بھابھی نے دیور کےساتھ ڈانس کر سب کو حیران کر دیا۔

 سوشل میڈیا پر اس وقت ایک نئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھابھی کو اپنے دیور کی شادی میں مہمانوں اور گھر والوں کے ساتھ رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں بھابی کو مادھوری ڈکشٹ اور سلمان خان فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ کے مقبول گانے 'لو چلی میں، اپنی دیور کی بارات لے کر‘‘پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں بھابی کو پیلے رنگ کے خوبصورت لہنگے میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے دیور کو سوٹ میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

شادی کی تقریب میں مہمانوں کو نہ صرف پرفارمنس سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے بلکہ اسٹیج پر 500 روپے کے نوٹوں کی بارش کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔

اس ویڈیو کو یوٹیوب پر امن مہندرتا نامی صارف نے شیئر کیا تھا اور تب سے یہ وائرل ہورہی ہے۔ اب تک اس ویڈیو کو 10 ملین کے قریب دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو پر صارفین  نےخوبصورت بھابھی اور دیور کو سراہتے ہوئے تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا، "ایسے میں بھابھی۔ آپ بہت زبردست ہو (واقعی بھابھی، آپ بہت اچھی ہیں)۔ واہ واہ حیرت انگیز ہے۔ بھابھی آپ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں"، جب کہ دوسرے نے کہا، "دیدی آپ سے پورا اسٹیج ہل دیا  واہ مست ڈانس کیا۔

  یہ بھی پڑھیںبینک  میں لوٹ مار۔۔ بیٹا برا آدمی۔۔؟ سیف علی خان نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا