سنگل فادر ہونا آسان نہیں, مشکلات پیش آئیں: اداکارعمران خان

May 17, 2026 | 23:46:PM
سنگل فادر ہونا آسان نہیں, مشکلات پیش آئیں: اداکارعمران خان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )بالی ووڈ اداکار عمران خان نے طلاق کے بعد بطور سنگل فادر (اکیلے والد) اپنی بیٹی امارا کی پرورش کے دوران پیش آنے والے چیلنجز اور سماجی رویوں پر کھل کر بات کی ہے۔

حالیہ دنوں میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنی بیٹی کے لیے 'پلے ڈیٹس' (بچوں کے ساتھ کھیلنے کا وقت) کا انتظام کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عمران خان کے مطابق، ان کی بیٹی اکثر اپنے دوستوں کو گھر بلانے کی خواہش ظاہر کرتی ہے، لیکن جب وہ ان کے والدین سے رابطہ کرتے ہیں تو انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایامیں بیٹی کے دوستوں کی ماؤں کو میسج کر کے پوچھتا تھا کہ کیا آپ کا بچہ کھیلنے آسکتا ہے؟ لیکن اکثر 'آج نہیں' کہہ کر ٹال دیا جاتا، جب اگلے ہفتے دوبارہ پوچھتا، تو پھر کوئی نیا بہانہ بنا کر انکار کر دیا جاتا۔

عمران خان کا ماننا ہے کہ معاشرے میں کچھ ایسے مردوں کے منفی کردار موجود ہیں جن کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے پیشِ نظر ڈرے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ اونتیکا ملک کی شادی 8 سال برقرار رہنے کے بعد ختم ہو گئی تھی، جس کے بعد سے وہ اکیلے ہی اپنی بیٹی امارا کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :2 اسلامی ممالک کا 27 مئی کو عید الاضحیٰ منانے کا اعلان