متحدہ عرب امارات کے نیوکلئیر پاور پلانٹ پر ڈرون کا حملہ

May 17, 2026 | 23:39:PM
 متحدہ عرب امارات کے نیوکلئیر پاور پلانٹ پر ڈرون کا حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے ایک نیوکلئیر پلانٹ کے قریب ڈرون حملے کی رپورٹس عرب میڈیا میں سامنے آئی ہیں۔ 

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے براکہ ایٹمی پلانٹ پر ڈرون حملہ کی اطلاعات  کے ساتھ یہ بتایا جا رہا ہے کہ نیوکلئیر پاور پلانٹ کسی نقصان سے بچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوظہبی کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے باہر ڈرون حملہ سے آگ بھڑک اٹھی۔

ابوظہبی میڈیا آفس نے اس ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔

 حکام کے مطابق ڈرون حملے سے سعودی  عرب کی سرحد کے  قریب الظفرہ میں  بنے ہوئے نیوکلئیر پاور پلانٹ کے جنریٹر میں آگ لگی جس  پر  بعد میں قابو پالیا گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق  ریڈیالوجیکل سیفٹی لیول مکمل محفوظ قرار دے دیئے گئے اور  براکہ پلانٹ کے تمام یونٹس معمول کے مطابق فعال ہیں۔

براکہ پلانٹ عرب امارات کی 25 فیصد بجلی پیدا کرتا ہے۔ یہ پاور  پلانٹ 5.6 گیگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایران اور امریکہ کی جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات مسلسل ایرانی حملوں کا نشانہ بنا رہا۔ اب امریکہ اور ایران کی جنگ بندی  کئی ہفتوں سے  چل رہی ہے لیکن امارات پر اب بھی حملے ہو رہے ہیں۔