پی آئی اے نےمسافروں کومرضی کی ٹکٹ لینے کا اختیاردیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی آئی اے نے اپنے مسافروں کے لیے ایک نیا پروجیکٹ شروع کردیاجس کے تحت مسافروں کو اپنی مرضی کا سفر کرنے کے لیے مرضی کی ٹکٹ لینے کا اختیار مل گیا۔
پہلے مرحلے میں پاکستان سے متحدہ عرب امارات اور باکو جانے والی پروازوں پر سہولت فراہم کی گئی ہے، مسافروں کے لیے لائٹ ، سمارٹ اور فریڈم پیکج متعارف کرایاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایک لاکھ 23 ہزار 684 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے
مسافروں کو ٹکٹ کے حصول کے لیے 3 آپشن دے دئیے گئے ہیں جس میں لائٹ ، سمارٹ اور فریڈم پیکج شامل ہیں،متعارف پیکیج میں مسافروں کو ٹکٹوں کی مفت تبدیلی، ریفنڈنگ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور لائلٹی پوائنٹس کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔