پارہ بلند، شہری نڈھال، موسم نے خطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )لاہور سمیت پنجاب بھر میں سورج آگ برسانے لگا جبکہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث شہری شدید گرمی سے پریشان ہوگئے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
شدید گرمی اور تپتی دھوپ کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے گھروں تک محدود رہنے کو ترجیح دی جبکہ سڑکوں اور بازاروں میں معمول سے کم رش دیکھنے میں آیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مزید گرم رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کیخلاف فیصلہ کن کارروائی؟ خفیہ پلان سامنے آگیا
ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔