قواعد کی وائلیشن؛ کئی اداکاراؤں کے سٹیج ڈرامہ کرنے پر پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی) پنجاب آرٹس کونسل نے قواعد کی وائلیشن کرنے پر کئی تھیٹر ایکٹرز کو سٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔
جن فنکاروں کے سٹیج ڈراموں مین کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، ان میں سات خواتین اور ایک مرد شامل ہیں.
پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ای مانیٹرنگ اور مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹس کے بعد ان فنکاروں پر پابندی لگائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیکل کے چار سٹوڈنٹس کی خودکشی؛ پیپر لیک سکینڈل کے تباہ کن تنائج پر مودی حکومت پر سخت لعن طعن
جن ایکٹرز کے سٹیج ڈراموں میں کام کرنے پر دو ہفتوں کے لئے پابندی لگائی گئی ہے ان میں ریشم جان، سلک جٹ ، خوبصورت کیف ،حرا ملک ، آئمہ خان ، عاصم ندیم، شازیہ بلوچ شامل ہیں۔
عروج خان کے سٹیج ڈراموں مین پرفارم کرنے پر تین ہفتوں کے لئے پابندی لگائی گئی ہے۔
یہ تمام فنکار پنجاب ک میں کسی تھیٹر میں کام نہیں کر سکیں گے۔
