پی ایس ایل 10:کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دیدی

May 17, 2025 | 19:22:PM
پی ایس ایل 10:کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز  نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے دی۔238 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 214 رنز بنا سکی۔

پشاور زلمی کی جانب سے بابراعظم نے 49 گیندوں پر 94 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے، صائم ایوب نے 31 گیندوں پر 47 سکور کیے۔

معاز صداقت نے 19 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، حسین طلعت نے 6 گیندو ں پر 12 سکور کیے،  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  پشاور زلمی کو فتح کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر نے 50 گیندوں پر 86 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جیمز وینس نے 42 گیندوں پر 72 سکور کیے، خوشدل شاہ نے 15 گیندوں پر 43 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

 پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بچ دیکھنے میں خشک لگ رہی ہے ، لوگ مجھے دیکھنے اسٹیڈیم آتے ہیں خوشی ہوتی ہے، ون ڈاون پوزیشن پر بیٹنگ کروں گا، اس پچ پر 170 سے 180 تک رنز روکنا کامیابی ہوگی۔

کراچی کنگز کے کپتان ڈٰوڈ وارنر نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ایکشن دیکھانے کے لیے تیار ہیں، پچ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے، اچھا ٹوٹل بنا کر اس کا دفاع کرنے کی کوشش کریں گے۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، آسٹریلین وکٹ کیپر بیٹر بین مکڈرمٹ اپنا ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈیبو کر رہے ہیں، بین کو ٹم سائفرٹ کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔ٹیم کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں، نائب کپتان حسن علی بھی آج کے میچ کا حصہ ہیں۔

جیمز ونس، عرفان نیازی اور خوشدل شاہ بھی پلیئنگ 11 کا حصہ ہیں، آل راؤنڈرز محمد نبی اور عامر جمال بھی ٹیم میں شامل ہیں، ایمرجنگ کیٹیگری کے سعد بیگ بھی آج کا میچ کھیل رہے ہیں، فاسٹ باولرز میر حمزہ اور عباس آفریدی  بھی یہ میچ کھیل رہے ہیں۔