عمران خان کی جان کو خطرہ۔  اسد عمر نے حکومت کو خبردار کر دیا

May 17, 2022 | 12:41:PM
اسد عمر، فائل فوٹو
کیپشن: اسد عمر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمے دار حکومت ہوگی۔

 پی ٹی آئی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جای کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لکھا کہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے تحفظ کے لیے اضافے کی ضرورت ہے۔

 جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ اب وزیر داخلہ عمران خان کے خلاف اشتعال انگیز بیان جاری کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ  اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی مکمل ذمہ دار حکومت ہوگی اور قوم معاف نہیں کرے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:    پاکستان کے IMF سے مذاکرات دوحہ میں کل سے شروع