ما ہرہ خان بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے کام پر پابندی کی وجہ سے مایو س

May 17, 2021 | 22:03:PM
ما ہرہ خان بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے کام پر پابندی کی وجہ سے مایو س
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)اداکارہ ماہرہ خان کی جا نب سے بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے کام پر پابندی پر مایوسی کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں کام کرنے پر پابندی کی وجہ سے غمگین ہوں۔مجھے بھارت میں کام کرنے کا تجربہ ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ نہ صرف پاکستان بلکہ برصغیر کے فنکاروں سے ایک ساتھ کام کرکے اپنا تجربہ شیئر کرنے کا موقع چھین لیا گیا ہے۔
 فنکاروں کی بھارت میں پابندی کی وجہ سے بہت سی بھارتی ویب سیریز میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری کیوں کہ مجھے ان پراجیکٹس میں کام کرنے پر خوف محسوس ہورہا تھا۔
یا د رہے کہ ماہرہ خان جلد بھارتی ٹی وی چینل زی ٹی وی کے ایک ڈرامے میں کا م کریںگی ۔

 یہ بھی پڑھیں: طوبیٰ سے طلاق کے دعوے۔۔ عامر لیاقت بھی میدا ن میں آگئے