ایندھن کی بچت یقینی بنانے کے لئے جمعہ کو گھر سے کام کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے ایندھن کی بچت یقینی بنانے کے لئے سرکاری دفاتر میں ہر جمعہ کو مکمل طور پر گھر سے کام کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ۔
محکمہ انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے ایندھن کی بچت اور ذمہ دار حکومتی اقدامات کے لیے نئے فیصلے کیے ہیں۔جس کی رو سے سرکاری دفاتر میں ہر جمعہ مکمل طور پر گھر سے کام کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق یہ دو ماہ کے لیے ہوگا یا جب حالات بہتر ہوں، جو بھی پہلے ہو۔
اسی طرح 24 مارچ سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گی تاہم بورڈ یا یونیورسٹی کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہونگے اور وہ متاثر نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایندھن کی عالمی قلت ،سری لنکا میں ہر بدھ کوعام تعطیل کا اعلان