راولپنڈی میں پانچ منشیات فروش گرفتار، چرس کی بھاری مقدار پکڑی گئی 

Mar 17, 2026 | 17:02:PM
  راولپنڈی میں پانچ منشیات فروش گرفتار، چرس کی بھاری مقدار پکڑی گئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  راولپنڈی میں پولیس نے ایک بڑے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، چار دوسرے بھی  گرفتار کر لئے ،منشیات بیچنے والوں سے  ساڑھے 16 کلو  چرس برآمد ہونے کی اطلاع ہے۔

صادق آباد پولیس نے آج منشیات فروش کو  حراست میں لے کر 10 کلو 800 گرام چرس برآمد کی۔ پولیس کے مطابق  اس منشیات فروش نے کالجوں یونیورسٹیوں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا۔

زیر حراست شخص اس سے پہلے بھی  منشیات کے مقدمات میں ملوث  رہا ہے۔

دھمیال پولیس نے ا ک ملزم سے  2 کلو 40 گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے ایک ملزم سے   1کلو400 گرام چرس برآمد کی، نصیر آباد پولیس نے ایک  ملزم سے 1کلو260 گرام چرس برآمد کی، سول لائنز پولیس نے  ملزم سے 1 کلو 100گرام چرس برآمد کی۔ 

یہ بھی پڑھیں : علی لاریجانی کا ہاتھ سے لکھا بیان ایرانی میڈیا پر آ گیا

دیگر کیٹیگریز: جرم و سزا
ٹیگز: