اسرائیلی فوج کا ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ علی لاریجانی اس حملے میں شہید ہوئے ہیں یا زخمی۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے!قطر سے اہم خبر سامنے آ گئی
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق دھماکے شہر کے مرکزی علاقوں میں محسوس کیے گئے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ کن مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
اس واقعے نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ تہران میں شہریوں اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان بھی ہلچل جاری ہے۔