آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پہلا پاکستانی جہاز ’ایم ٹی کراچی‘ ملکی حدود میں داخل 

Mar 17, 2026 | 13:00:PM
آبنائے ہرمز سے گزرنے والا پہلا پاکستانی جہاز ’ایم ٹی کراچی‘ ملکی حدود میں داخل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )آبنائے ہرمز سے گزر کر آنے والا پہلا پاکستانی بحری جہاز ایم ٹی کراچی خلیج عمان سے بحیرہ عرب میں داخل ہوگیا ۔

 اطلاعات کے مطابق یہ جہاز پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہو چکا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہاز 18 مارچ کو کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگا۔

ایم ٹی کراچی میں 8 کروڑ لیٹر خام تیل موجود ہے اور اسے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معیشت کیلئے اچھی خبر،غیر ملکی سرمایہ کاری  میں زبردست اضافہ

ذرائع کے مطابق ایم ٹی کراچی نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی سمندری حدود استعمال کیں جب کہ پاکستان نیوی نے جہاز کو مکمل سمندری تحفظ فراہم کیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایم ٹی کراچی میں لدے ہوئے خام تیل کی ادائیگی چینی کرنسی میں کی گئی ہے۔