پاکستان اور ایران میں تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں: پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو

Mar 17, 2026 | 12:20:PM
پاکستان اور ایران میں تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں: پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تجارت اور ٹرانزٹ تجارت کے لیے مکمل سہولت فراہم کرنے پر حکومتِ ایران کا شکرگزار ہوں۔

 ایران نے مشکل حالات میں پاکستان کی ایران کے ساتھ تجارت میں مکمل سہولت فراہم کی۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ ایران کے ذریعے ٹرانزٹ تجارت کے لیے بھی مکمل سہولت فراہم کی گئی، پاکستان اور ایران کے درمیان زمینی سرحدیں معمول کے مطابق فعال اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

 سرحدی مقامات پر گرین چینلز فعال ہیں جو دونوں جانب اشیاء کی تیز تر ترسیل میں مدد دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا اہم رابطہ ، مذاکرات جاری ، بڑی تجویز سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی تہران کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے تاکہ جاری صورتِ حال کے باوجود تجارت متاثر نہ ہو۔

 تجارتی رش اور مسائل کو باہمی کوششوں سے حل کیا جا رہا ہے، پاکستانی سفارتخانہ ایران اور پاکستان میں سرکاری و نجی اسٹیک ہولڈرز سے مسلسل رابطے میں ہے۔