ڈینگی کنٹرول،علی امین گنڈاپور  کی متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت

Mar 17, 2025 | 20:40:PM
ڈینگی کنٹرول،علی امین گنڈاپور  کی متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک رحمان)ر واں سال صوبہ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کنٹرول کرنےکے لئے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بروقت اقدام  اٹھاتے ہوئےمتعلقہ حکام کو رواں سال کے لئے ایک جامع اور قابل عمل ڈینگی ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کر دیا گیاہے، جس میں کہا گیا ہے گذشتہ چند برسوں میں ڈینگی بخار صحت عامہ کو  ایک سنگین  مسئلہ بن چکا ہے، اس کے مؤثر کنٹرول کے لیے تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے پیشگی اور منظم اقدامات ناگزیر ہیں، ڈینگی سیزن سے پہلے منظم اور مربوط اقدامات کے ذریعے ڈینگی کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے، اس لئے آنے والے سیزن میں اس مسلے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے ابھی سے تمام حفاظتی اقدامات کئے جائیں، اس مقصد کے لئے فوری طور پر ڈینگی ایکشن پلان 2025 تیار کیا جائے،مذکورہ ایکشن پلان میں تمام متعلقہ محکموں کی طرف سے اقدامات اور سرگرمیوں کا شیڈول تیار کیا جائے،شیڈول مییں حفاظتی، ترویجی اور علاج معالجے سے متعلق اقدامات واضح طور پر درج ہوں، پلان میں پورے سال کی انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا  مہینہ وار فریم ورک  مرتب کیا جائے،  ان سرگرمیوں میں سرویلنس، ویکٹر کنٹرول، ماحولیاتی انتظامات، آگاہی مہم ، ضروری سامان کی خریداری اور علاج معالجے سمیت تمام سرگرمیاں شامل ہوں،ان سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائنز کا بھی تعین کیا جائے،  ایکشن پلان میں تمام محکموں کے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کا بھی واضح کیا جائے،  ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کے لئے مانیٹرنگ اور رپورٹنگ کا موثر نظام بھی وضع کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:جیل میں پولیس کانسٹیبل کی 14 سال قیدی بچے سے مبینہ بدفعلی