مستونگ: سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب مسجد میں دستی بم حملہ

Mar 17, 2024 | 21:55:PM
مستونگ: سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب مسجد میں دستی بم حملہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس پر سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب مسجد کے احاطے  میں دستی بم حملہ ہوا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس پر سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب دستی بم حملہ ہوا، دستی بم چوکی کے قریب مسجد کے احاطے میں گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے وقت مسجد میں کوئی موجود نہیں تھا، دھماکہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:گھی کی قیمت میں بڑااضافہ، فی کلو کتنے کا ہو گیا؟ صارفین کیلئے پریشان کن خبر