سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

Mar 17, 2024 | 20:02:PM
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
کیپشن: زلزلہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی زیرزمین گہرائی 188 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہ پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: گندم کی خریداری کب سے شروع ہو گی؟ فی من قیمت کیا ہو گی؟ اعلان ہو گیا