24نہیں28 ارکان قومی اسمبلی حکومت کے مخالف

Mar 17, 2022 | 19:54:PM
 ملکی سیاست۔ گرم ترین۔حکومت ۔ ترین گروپ ۔راجہ ریاض ۔تحریک انصاف
کیپشن: اسمبلی ہال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) جمعرات کا دن ملکی سیاست میں گرم ترین دن ثابت ہوا۔حکومت سے ناراض ترین گروپ کے پارلیمانی لیڈرراجہ ریاض نے کھلم کھلا منظر عام پر آکر تحریک انصاف کی حکومت کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔
راجہ ریاض نے اپنے ساتھ 24حکومتی ارکان قومی اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے ۔ان میں سے کچھ سندھ ہاﺅس میں مقیم ہیں جبکہ کچھ کسی اور محفوظ جگہ پرقیام پزیر ہیں۔ذرائع کے مطابق 28حکومتی ارکان حکومت کے خلاف ہیں ان میں17ارکان اسمبلی مسلم لیگ ن کے ساتھ مل گئے ہیں 8ارکان اسمبلی پیپلز پارٹی کی چھتری میں چلے گئے جبکہ3ارکا نے اپنا وزن جے یو آئی کے پلڑے میں ڈال دیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ہمارے ساتھ 12نہیں 24 منحرف حکومتی ا یم این اے ہیں ۔راجہ ریاض میدان میں آگئے