جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب

Jun 17, 2026 | 22:51:PM
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون کو طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس 19 جون 2026 کو طلب کر لیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جون کو دوپہر 2 بجے سپریم کورٹ بلڈنگ میں ہو گا، اجلاس میں ججز کی تقرری اور کارکردگی جانچنے کے قوانین پر غور ہوگا۔

دوسری جانب آئینی بنچوں کے ججز کی نامزدگی کے معیار کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہو گا، ججز انٹرویو رولز کا ڈرافٹ بھی جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں غور کے لیے پیش کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ممبران بذریعہ زوم بھی شریک ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بینکنگ صارفین کیلئے اہم خبر؛اے ٹی ایم سے بغیر کٹوتی لامحدود رقم نکالنے کی سہولت فراہم
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: