عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کمی کے بعد 4328 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی، فی تولہ سونا100 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے کا ہوگیا۔
10 گرام سونے کی قیمت85 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 685 روپے پر پہنچ گئی۔
ادھر چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 6 روپے کم ہوکر 7503 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاق کو مضبوط کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے کردار کو تاریخ یاد رکھےگی: مریم او رنگزیب