رواں برس ایک لاکھ پندرہ ہزار پاکستانی عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)رواں برس ایک لاکھ پندرہ ہزار پاکستانی عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی،23 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں، سعودی وزارت حج و اوقاف نے بہترین انتظامات کیے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وطن واپسی پر ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ حج مشن کامیابی سے تکمیل کو پہنچا ،دوسری مرتبہ قائد نواز شریف نے مجھ پر اعتماد کیا۔
سردار یوسف نے کہا کہ اس مرتبہ میں نے ذاتی طور پر تین مرتبہ حج انتظامات کا جائزہ لیا ،حج 2025 انتہائی خوش اسلوبی سے کامیابی سے مکمل ہوا،سعودی وزیر حج نے ہر لحاظ سے بہترین انتظامات کیے، بہترین انتظامات پر سعودی حکومت فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیر برائے مذہبی امور کے مطابق میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تمام انتظامات کا خود جائزہ لیا ، تمام پاکستانی حجاج کرام نے بہترین انتظامات کو سراہا، عرفات مزدلفہ میں رہائش، کھانے ، پینے کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔
انھوں نے کہا کہ حجاج سے ذاتی حیثیت میں ملا سب نے انتظامات کو سراہا،اس مرتبہ شکایات کم آئی جن کو موقع پر حل کیا گیا،میری وزارت کی ٹیم نے تندہی سے کام کیا،میں اپنی وزارت کو بھی حکام وزارت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
سردار یوسف کے مطابق میں یہاں ائیرپورٹ پر شاندار استقبال پر تمام لوگوں کا مشکور ہوں ،میڈیا نے تمام تر انتظامات کا میرے ساتھ وزٹ کیا ،ہر چیز پر انتظام ریکارڈ پر موجود ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت میں وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت اور اسحق ڈار اور دیگر وزراء کی تعاون کیساتھ یہ حج آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا۔
وفاقی وزیر کے مطابق میں تمام حجاج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن نے فریضہ ادا کیا،23 ہزار حجاج اب تک پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں،پاکستان ائئر لائن نے شیڈول کی مطابق تمام حجاج کو مکہ مکرمہ پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں :مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے:ڈی جی آئی ایس پی آر